آج کی ریسیپی : اسپیشل ملک پاؤڈر برفی

شائع 23 فروری 2018 04:32am

1

اجزاء:

ملک پاؤڈر 120گرام

تھِک کریم 300گرام

کنڈنسڈ ملک 300گرام

مکھن 1کھانے کا چمچ

اِلائچی پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

ترکیب:

ایک باؤل لیں اوراس میں ملک پاؤڈر ،کریم اور کنڈنسڈ ملک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، اور دو مرتبہ چار چار منٹ تک مائیکرو ویو اوون کرلیں۔

اب ایک پین میں تیار کیا ہوا مکسچر لیں اور اس میں مکھن اور اِلائچی پاؤڈر ڈا ل کر پندرہ سے بیس منٹ تک پکالیں۔

اب ایک ٹرے پر ہلکا سا گھی لگا کر مکسچر کو اس پر پھیلا دیں اور برابر کرلیں۔

پھر اس پر بادام ،کا جو اور پستہ کو بطور گارنش استعمال کریں اور ٹکڑوں کی صورت میں کاٹ لیں۔

آپ کی مزیدار برفی تیار ہے ۔