شاہی خاندان کی ہونے والی بہو کیلئے انوکھا شاہی تحفہ

شائع 19 مارچ 2018 07:01am

4

برطانوی شہزادہ ہیری مئی 2018 میں امریکی اداکارہ میگھن مرکل ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ اس شاہی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شاہی خاندان کی ہونے والی دلہن کے لئے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شادی پر پہننے کے لئے میگھن مرکل شہزادی ڈیانا کی ملکیت میں سے کسی چیز کی وارث بنیں گی۔

یہ بات اضافی خصوصیت کی حامل ہے کہ شہزادہ ہیری اپنی مرحوم ماں کی ذاتی چیزوں میں سے ایک اپنی ہونے والی بیوی کو شادی پر پہننے کے لئے دیں گے۔

امریکی اداکارہ میگھن مرکل پہلے ہی شہزادی ڈیانا کی ملکیت میں سے دو ہیروں کی مالک ہیں۔ شہزادہ ہیری نے منگنی کی انگوٹھی میں بوٹسوانا ہیرے کااستعمال کیا تھا۔ اور اب یہ بات بھی ظاہر ہوئی ہے کہ شہزادی ڈیانا کے زیورات میں سے کچھ اور بھی میگھن مرکل کی ملکیت بنیں گے۔

ممکنہ طور پر میگھن شادی پر شہزادی ڈیانا کا وہ تاج پہنیں گی جو انہوں نے اپنی شادی پر پہنا تھا۔ یہ تاج نوبل سپینسر ہاؤس کی ملکیت تھا۔ بعد میں ڈیانا نے یہ تاج اپنے بھائی کے سپرد کردیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود شہزادہ ہیری اسے استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

البتہ ولی احد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے اپنی شادی پر ملکہ الزبتھ کا ایک چھوٹا تاج پہنا تھا۔ ملکہ الزبتھ کو وہ تاج ان کی ماں نے اٹھارویں سالگرہ پر تحفے کے طور پر دیا تھا۔

کیٹ نے ملکہ کی چیزوں میں سے اسے اپنے لئے خود چنا تھا۔ لہٰذا میگھن مرکل کے پاس بھی اپنی مرضی کا چناؤ کرنے کا حق ہے۔ اگر وہ ڈیانا کے تاج کو دوبارہ نہ پہننا چاہیں تو شہزادی کے دوسرے جواہرات میں سے کچھ استعمال کر کے  میگھن کے لئے نیا تاج بھی بنوایا جا سکتا ہے۔

مرحوم شہزادی ڈیانا کے ذاتی ذیورات اب ان کے بیٹوں کی ملکیت ہیں۔

بشکریہ : mirror