کمر، گھٹنے اور پیر کے درد کے لئے 6 نہایت اہم اور آسان ورزشیں
کمر، گٹھنے اور پیر کا درد لوگوں میں عام طور پر پایا جاتا ہے۔ صرف زائد عمر کے لوگ ہی نہیں بلکہ ہر عمر کے لوگ اس قسم کے درد میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ کمر، گٹھنے اور پیر کا درد چھوٹی موٹی چوٹوں اور تھکن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ہم آپ کو کچھ اہم مگر آسان ورزشیں بتاتے ہیں جو اس قسم کے درد میں آرام پہنچانے میں ضرور مدد دینگی۔
ایڑھی کی ورزش
یہ ورزش ٹخنوں اور گٹھنوں کے گرد پٹھوں کو مضبوط بنائے گی۔ اس ورزش کی شروعات ایک کرسی سے ہوگی۔ کرسی کے پیچھے کھڑے ہو کر اس کی ٹیک پر ہاتھ ٹکا لیں۔ اس کے بعد
٭ سب سے پہلے اپنی ایک ٹانگ اُٹھائیں
٭ پھر دوسرے پیر کی صرف ایڑھی اس طرح اُچکائیں کہ آپ اپنے پنجے پر کھڑے ہوں۔
٭ اس کے بعد ایڑھی واپس زمین پر رکھ دیں۔
٭ اس ورزش کو پانچ سے دس مرتبہ دونوں ٹانگوں کے ساتھ دہرائیں۔

ریزِسٹینس ٹرینِنگ
یہ ورزش پنڈلی اور رانوں کے پٹھوں میں کھنچاؤ ختم کرے گی۔ اس ورزش کے لئے آپ کو ایک لچک دار بینڈ کی ضرورت ہوگی۔ اس بینڈ کو کسی صوفے یا میز کے پائے میں پھنسایئں۔
٭ نیچے بیٹھ کر اپنی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ کے نیچے اس طرح رکھیں کہ پہلی ٹانگ گٹھنے پر سے تھوڑی مڑ جائے۔
٭ اب اوپر والے پیر میں بینڈ پھنسائیں اور پیر سے بینڈ کو اپنی طرف کھینچیں۔
٭ یہ عمل بھی دونوں ٹانگوں کے ساتھ دس سے پندرہ مرتبہ دہرائیں۔

ٹخنے کی ورزش
کمزور ٹخنوں کی شکایت کے لئے یہ ورزش بہترین ہے۔
٭ بیٹھ کر یا کھڑے کھڑے ایک ٹانگ اُٹھائیں
٭ آہستہ آہستہ اس ٹانگ کے پیر کو گھڑی کی سمت میں گھمانا شروع کریں
٭ دس مرتبہ گھمانے کے بعد پیر کو اُلٹی سمت میں دس مرتبہ ہی گھمائیں
٭ دونوں ٹانگوں پر یہ عمل باری باری دہرائیں۔
پنجوں کی ورزش
یہ ورزش انتہائی آسان اور سادہ ہے۔ اسے آپ گھر میں چہل قدمی کرتے ہوئے یا کام کاج کرتے ہوئے بھی کر سکتے ہیں۔
٭ چلتے وقت صرف اپنی ایڑھی اُچکا کر پنجوں پر چلنا ہے لیکن چلنے کی رفتار تیز ہونی چاہیئے
٭ اس کے علاوہ بیٹھ کر اپنے پنجے موڑ لیں اور کچھ فاصلے پر پڑے کپڑے یا تولیہ کو پنجوں میں اُٹھانے کی کوشش کریں
٭ کچھ پتھر یا چھوٹی گیندیں بھی پنجوں میں اُٹھا کر ٹوکری میں ڈالی جاسکتی ہیں۔
اس ورزش سے آپ کی پنڈلیوں، تلووں اور پنجوں کو آرام پہنچے گا۔

تلوے کی ورزش
پیر کے تلوے میں کھنچاؤ اور درد کے لئے یہ ورزش کافی مفید ہے
٭ ایک ٹینس کی گیند یا اتنی ہی بڑی کوئی اور گیند لیں اور کرسی پر بیٹھ جائیں
٭ گیند کو تلوے کے نیچے رکھیں اور تلوے سے ہی اسے آگے پیچھے دھکیلیں
یہ مساج آپ کو بہت آرام پہنچائے گا۔

مساج
دن بھر کی تھکن کے بعد رات کو سونے سے پہلے اپنے پیروں کا مساج ضرور کریں۔ مساج سے نہ صرف درد میں آرام آئے گا بلکہ پرسکوں نیند بھی آئے گی۔ تصویر میں دکھائے گئے نُقطوں پر ہاتھ کے انگوٹھوں سے دس پندرہ منٹ مساج کریں۔

Thanks to Brightside
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔