آج کا دن کیسا رہے گا؟ 3 مئی 2018

شائع 03 مئ 2018 05:18am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج اپنے محبوب کے ساتھ ضرورت سے زیادہ وقت گزارنے کی وجہ سے اپنے گھر جانے میں معمول سے زیادہ دیر ہونے سے باہمی تلخی ہوسکتی ہے۔ ایسے میں کافی ہلڑ بازی بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے شریک حیات کی پیار کی ضرورتوں کو جلد از جلد پورا کرنے کی کوشش کریں۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے جذبات پر قابو پاکر آپ کسی بھی جھگڑے سے بچنے کی کوشش کرسکیں گے۔ کسی بزرگ رشتہ دار کی جانب سے تجربہ کاری اور ذہانت بھرپور مشوروں کی وجہ سے بہت سے عملی امور میں کامیابی مل سکے گی۔ اس کے علاوہ آج ہر بات کو جذباتی رنگ دینے سے گریز کریں۔

  (May21-June21) جوزا

آج اپنے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے نئی سرمایہ کاری کی ضرورت محسوس کرسکتے ہیں لیکن اپنے اندر ایسے جذبات پیدا کرنے کی کوشش کریں جن کی وجہ سے دوسروں کو تکلیف نہ پہنچے۔ آج اپنی زندگی کو خالی کینوس کی طرح ظاہر کرنے سے بچائیں مگر کسی قسم کی ناامیدی سے بچیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے آپ کو اس قدر متحرک کرلیں کہ اپنی مرضی کے شعبوں کا انتخاب کرسکیں جس میں سب سے نمایاں شعبہ یقیناً محبت کا ہی ہوسکتا ہے اس لئے اپنے اندر وہم پیدا کرنے سے بچیں۔ آج ممکنہ طور پر بہت سے ملے جلے جذبات اور خیالات آپ کو پریشان کرستے ہیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کسی نئے کاروبار میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں لیکن اپنے شریک حیات کے مشوروں پر عمل کرنے سے کسی صورت گریز نہ کریں۔ آج اپنے مالی معاملات میں بہتری لانے کی کوششوں میں کامیاب ہوسکیں گے،

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج ستاروں کے مثبت اثرات آپ کی محبت بھری زندگی کے لئے بہت ہی اہم ثابت ہوں گے۔ آج اپنے دوستوں کے ساتھ بھی بہترین وقت گزار سکیں گے۔ آج سیر و تفریح کے منصوبے میں رکاوٹ محسوس ہونے کی وجہ سے پروگرام مؤخر کرسکتے ہیں اور اس کی وجہ سے آپ کی صحت بھی خراب ہوسکتی ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے گھریلو فرائض مکمل توجہ اور ایمانداری سے انجام دینے کی کوشش کریں لیکن دوسروں کی پسند ناپسند کا بھی خیال رکھیں۔ ان امور کی انجام دہی میں آپ اپنی محبت اور جذبات بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ آپ کے پیارے آپ کے سامنے آنے والی مشکلات کو حل کرنے میں مدد کرسکیں گے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنے دوستوں اور دل میں بسنے والے افراد کے ساتھ آپ کے باہمی تعلقات بہترین رہیں گے جبکہ دوسروں کے بارے میں ہتک آمیز رویہ ترک کرنے سے بھی آپ اپنے مقاصد کو بہت جلد حاصل کرسکتے ہیں۔ آج کسی کاروباری سفر کا پروگرام منسوخ ہونے کی وجہ سے آپ پریشان ہوسکتے ہیں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو اپنی جذباتیت پر قابو پاکر کوئی بھی مشکل ترین بات آسان ترین پیرائے میں بیان کرنے کی کوششوں میں کامیابی مل سکتی ہے لیکن خود کو بدلتے موسم کے اثرات سے بچانا بہت ہی ضروری ہوگا۔ آج اپنے کاروباری شراکت دار کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث و تکرار سے کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے موجودہ معاملات کو سلجھانے میں آپ کا سب سے کارگر ہتھیار آپ کے اپنے جذبات ہیں جن پر قابو پاکر آپ ہر معاملے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ دوسروں سے گرمی سردی یا کسی بھی قسم کی بحث و تکرار سے حتی الامکان گریز کرنا ہوگا ورنہ خود کو دوسروں کے قریب رکھنا آپ کے لئے مشکل ہوجائے گا۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج دوسروں سے اپنے خیالات کا اظہار بہت ہی واضح انداز میں کریں تاکہ کسی بھی اسکینڈل سے بچ سکیں۔ کسی تقریب میں شمولیت کے لئے دعوت نامے کو قبول نہ کریں تاکہ فضول میں نہ تو آپ کا وقت ضائع ہو اور نہ ہی آپ کو بلاوجہ کی بے چینی یا دباؤ سے واسطہ پڑے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو کسی ایسے کاروبار میں خوشخبری مل سکے گی جس کی منصوبہ بندی بہت عرصہ قبل آپ نے کی ہوگی۔ اس لئے اپنی خفیہ خوبیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں خاص کر ہر تلخ بات کو پی جانے والی عادت اور اپنی مسکراہٹ سے دوسروں کو دیوانہ بنانے کی خوبی کو بروئے کار لانے کی کوشش کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔