Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان کی انوکھی زمین، جہاں خواتین ہمیشہ جوان رہتی ہیں

شائع 04 جون 2018 06:16am

Untitled-1

کیا آپ نے کبھی ایسی جگہ کے بارے میں سوچا جہاں خواتین ہمیشہ نوجوان نظر آتی ہیں؟ گرچہ ایسی کسی جگہ کا تصور کرنا محال ہے لیکن زمین پر ایک ایسی جگہ واقعی موجود ہے جہاں ناقابل یقین حد تک خوبصورت اور کم عمر نظر آنے والی خواتین موجود ہیں۔

یہ جگہ کہیں اور نہیں بلکہ اپنے پیارے وطن پاکستان میں ہی ہے ، جہاں 60 سالہ خاتون بھی 20 سال کی لڑکی نظر آتی ہے۔ یہاں ماں اور بیٹی کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اس جگہ کی ایک دوسری خاصیت جو یہاں کی خواتین کو باقی دنیا کی خواتین سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ یہاں خواتین اتنی نوجوان ہیں کہ 65 سال کی عمر میں بھی ماں بننے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ مزید یہ کہ اس عمر میں اولاد پیدا کرنے کی وجہ سے ان کی صحت کو کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا۔

پاکستان کے حسین ترین علاقوں میں سے ایک وادی ہنزہ میں خواتین اپنی اصل عمر سے بہت زیادہ کم عمر نظر آتی ہیں۔ 87 ہزار کی آبادی والے اس علاقے میں لوگوں کی عمریں بھی کافی طویل ہوتی ہیں۔

وادی ہنزہ میں مبینہ طور پر 120 سال کی عمر کے لوگ بھی رہتے ہیں، حیرت انگیز طور پر ان کی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے۔

وادی ہنزہ کے لوگوں کی صحت اور حسن کا راز ان کا طرز زندگی اور خوراک ہے۔ وہ پہاڑوں کا خالص پانی پیتے ہیں، سادہ خوراک کھاتے ہیں اور روزہ مرہ کاموں کی وجہ سے زیادہ چلتے ہیں۔ یہاں کے لوگ بادام اور خوبانی بھی بہت زیادہ کھاتے ہیں۔

بشکریہ Bhaskar.com