آج کا دن کیسا رہے گا؟ 23 جون 2018

شائع 23 جون 2018 05:41am

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج آپ کو اپنے کاروباری معاملات کو بہتر بنانے کے مواقع میسر آسکیں گے جن کی وجہ سے کئی ایک مثبت تبدیلیاں کرنے میں کامیاب رہیں گے جبکہ اپنے پیار بھرے معاملات کو بھی کسی نئی ترتیب کے مطابق اپنے لئے فائدہ مند بنانے کی کوشش کامیاب بنا سکیں گے۔

ثور(April20-May20)

آج صبح سویرے ہی آپ کو خاصی معقول رقم موصول ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کسی نئے کاروبار کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اپنی سماجی زندگی میں اپنی عمدہ گفتگو کے ذریعے سے دوسروں کو ہمنوا بنانے کی صلاحیت اور انہیں اپنے نظریات سے ہم آہنگ کرنے کی خوبی بروئے کار لاکر کامیابی حاصل کرسکیں گے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کے لئے اپنی ترجیحات کا تعین کرنا اور ان کی اہمیت کے مطابق انہیں ترتیب دینا کافی مشکل ہوسکتا ہے لیکن آپ کے لئے اپنے اہم امور کو مکمل کرنا اور ضروری اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے مالی مسائل پر قابو پانے کے لئے بھی آُ کی مرتب کردہ حکمت عملی کامیاب رہے گی۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کو اپنے جذباتی رشتوں کا نئے طریقے سے احیاء یا نئے رشتوں کا آغاز کرنے یا انہیں مضبوط بنانے میں ستاروں  کی مدد اور تعاون حاصل رہے گا مگر کسی قانونی معاملے کو حتمی شکل دینا اور مالی معاہدات پر دستخط کرنا کسی بھی صورت بہتر نہ رہے گا۔

 اسد (July23-Aug22)

آج آپ کو اپنی محبت بھری زندگی کے بارے میں اہم فیصلے کرنے کے مواقع میسر آسکتے ہیں جبکہ دن کا بہت سا وقت اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے میں گزار سکیں گے لیکن آپ کو اپنے دوستوں کو بھی خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دینا چاہیئے اس کی وجہ سے سب کا موڈ بہت خوشگوار ہوسکے گا۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنے اندر پیدا ہونے والی ہچکچاہٹ اور تذبذب کو ختم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ دوسروں کی طرف سے جن عملی کوششوں کا آغاز ہوا ہے اس کی تکمیل یا تو آپ کے سنجیدہ یا تو پھر پرجوش رویے کی وجہ سے ممکن ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے باحوصلہ، پر اعتماد رویے اور پر امید رہنے کی صورت میں ہی ممکن ہوسکے گی۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج کے بارے میں آپ کو اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھنا لازم ہوگا تاکہ مکمل طور پر نتائج حاصل کرکے خود کو مطمئن کرسکیں۔ اپنے بارے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے لئے خود کو تیار رکھیں اور کسی بھی حالت میں اپنے حالات سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج دوسروں کے کسی جھگڑے کو نمٹانے یا اہم جذباتی مسائل کو حل کرنے کا مناسب وقت نہیں ہے۔ کسی بھی قسم کا اہم کردار ادا کرنے کے لئے کوشش نہ کریں اور خود کو ایسے اختلافات سے دور ہی رکھیں۔ کیونکہ زبردستی کرنے کی کوشش میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج صبح سویرے اپنی جملہ سرگرمیوں اور جاری منصوبوں کی تفصیلات بیان کرنے میں ممکنہ طور پر رکاوٹ محسوس ہونے یہ سب کچھ کرنا دشوار ہوجائے گا اور اپنی عمدہ گفتگو کی صلاحیت متحرک نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے سماجی اور پیار محبت کے مسائل سے نبرد آزما ہونا مشکل ہوجائے گا۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اگر آپ نے طے کر رکھا ہے کہ کوئی نئی سرمایہ کاری کرنی ہے تو اسے آج کے دن کے لئے ملتوی کردیں کیونکہ آج کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمیوں کے لئے اچھا دن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ جذباتیت کی وجہ سے کسی بھی قسم کے خطرات سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے جذبات پر قابو پاکر آپ کسی بھی جھگڑے سے بچنے کی کوشش کرسکیں گے۔ کسی بزرگ رشتہ دار کی جانب سے تجربہ کاری اور ذہانت بھرپور مشوروں کی وجہ سے بہت سے عملی امور میں کامیابی مل سکے گی۔ اس کے علاوہ آج ہر بات کو جذباتی رنگ دینے سے گریز کریں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج مالی پریشانی کا شکار ہو کر آپ کسی سیر و تفریح کے منصوبے یا کسی تجارتی دورے کا منصوبہ ترک کرسکتے ہیں جس سے آپ کے پیاروں کو آپ سے سخت گلہ ہوسکتا ہے۔ جس کا اظہار انتہائی شدید ردعمل کی شکل میں بھی آپ کے سامنے آسکتا ہے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔