آج کا دن کیسا رہے گا؟ 3 اگست 2018
حمل (Mar21-April19)
آج یقینی طور پر آپ کے سامنے بہت سے ایسے مسائل ہوں گے کہ جن کے حل کے لئے آپ کی کوششیں تب ہی بار آور ثابت ہوسکتی ہیں جب آپ اس کے لئے ذہنی طور پر تیار ہوں گے اور اپنے کاموں کی ترجیحی فہرست تیار کرکے عملی اقدامات کرنے کی کوشش کریں گے۔
ثور (April20-May20)
آج آپ کو کسی ایسے کاروباری سفر پر جانے کا موقع مل سکے گا جس میں آپ کی شریک حیات یا محبوب آپ کے ساتھ ہوگی اور اس سفر میں آپ کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور گہرائی سے جاننے کا موقع مل سکے گا جبکہ کاروباری اور مالی فوائد بھی آپ کو حاصل ہوں گے۔
(May21-June21) جوزا
آج صبح میں آپ اپنا کوئی کاروباری سفر منسوخ کرسکتے ہیں اور یہ سب آپ کی بہتری کے لئے ہی ہوگا۔ اسی دوران آپ کو اپنے گھر کے بارے میں کچھ نیا سوجھ سکتا ہے جس سے آپ بھرپور فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ شام میں آپ کا پروگرام اپنے دوستوں کی جانب چکر لگانے کا بھی بن سکتا ہے۔
(June22-July22) سرطان
آج اپنے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی کرنے کے لئے بہترین وقت ہے اس وقت کا فائدہ اٹھائیں لیکن ایک وقت میں بہت سارے کام شروع نہ کریں ورنہ مشکل پیش آسکتی ہے۔ آج آپ کو کوئی ایسا تحفہ موصول ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا دل خوش ہوجائے گا۔
(July23-Aug22) اسد
آج آپ کو جو بھی کچھ کرنا ہے اس میں اپنی شریک حیات کی رضا مندی کو لازمی شامل کرلیں تاکہ کسی بھی جھگڑے یا غلط فہمی سے خود کو بچا سکیں۔ اس کے علاوہ اپنے تمام تر معاملات میں خود کو ذہنی طور پر تیار کرکے ہی آگے قدم بڑھائیں۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج آپ کا دن بہت ہی مصروفیت بھرا ہوگا جس میں آپ اپنی ذات اور اپنے گھر کے بارے میں اہم فیصلے کرسکیں گے اور اس کے بعد ہی آپ کو کچھ حوصلہ ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ شام میں آپ اپنے دن بھر کی کامیابیوں کے ساتھ لطف اندوز ہوسکیں گے۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج آپ کی مزاجی کیفیت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے کئی معاملات ملتوی کرنا پڑیں گے جس میں آپ کی کاروباری ملاقاتیں بھی شامل ہوسکتی ہیں لیکن اس کے علاوہ آپ کو اپنے اہم فیصلوں کو حتمی شکل دینے سے گریز کرنا چاہیئے تاکہ کسی قسم کی کمی کی وجہ سے نقصان نہ ہو۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج آپ کو کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانا ممکن ہوسکے گا جبکہ اپنے گھر میں آپ کی دلچسپی مزید بڑھ سکتی ہے اور آپ اپنے گھر میں کئی تبدیلیوں کو عملی شکل دینے میں کامیاب ہوسکیں گے۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج آپ کا واسطہ کچھ گھریلو مشکلات سے ہی رہ سکتا ہے جبکہ آج آپ کو یہ بھی موقع مل سکتا ہے کہ کوئی اہم یا قیمتی چیز اپنے گھر کے لئے خرید سکیں یا اپنے لئے کوئی پراپرٹی خرید سکیں۔ اسن تمام معاملات میں آپ کو اپنی شریک حیات کی جانب سے مکمل تعاون حاصل رہے گا۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ اپنے پرانے شروع کئے گئے منصوبوں کی تکمیل کے لئے بہت زیادہ پرعزم ہوں گے جبکہ آپ کی بھرپور توجہ صرف اسی جانب مرکوز رہے گی۔ آج کوئی قریبی مگر تجربہ کار فرد آپکی مدد کرسکتا ہے لیکن اس کی وجہ سے آپ کے سوچے گئے کچھ منصوبے خراب ہوسکتے ہیں۔
دلو (Jan20-Feb18)
اگر آپ نے اپنے گھر میں کسی قسم کی تبدیلی کا منصوبہ بنا رکھا ہے تو آج کا دن اس کام کو عملی شکل دینے کے لئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔ اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ کیا کرتے ہیں اور کس حد تک اپنے اس بہتر وقت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج کسی منصوبے میں رقم خرچ کرتے وقت بڑھتی ہوئی جذباتیت کو قابو میں رکھنے کے لئے اپنے کسی قریبی فرد کے مشوروں کو اہمیت دیں اور خاصی معقول رقم بچانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج کوشش کریں کہ مشاورت کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔