کومل رضوی کا بھارتی گلوکار سدھارتھ کے ساتھ نیا البم

شائع 07 اگست 2018 10:23pm

komalimage

پاکستانی پوپ گلوکار کومل رضوی نے بھارتی گلوکار سدھارتھ سلاتھیا کے ساتھ ملکر اپنا نیا البم ریلیز کر دیا۔

فن گلوکاری میں اپنا نمایاں مقام رکھنے والی گلوکارہ کومل رضوی نے اپنا نیا میوزک البم چٹہ چولا ریلیز کر دیا ۔ریلیز کی  تقریب کومل رضوی کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی  جہاں گلوکارہ نے  لائیو پرفارمنس دے کرحاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

کومل رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی میوزک پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ہم سب کو ملکر اسے پروموٹ کرنا ہو گا۔
بھارتی گلوکار سدھارتھ اور کومل رضوی کی نئی البم روڈ ٹرپ پر فلمائی گئی ہے۔