آج کا دن کیسا رہے گا؟ 17 اگست 2018
حمل (Mar21-April19)
آج کا دن تمام معاملات کو نمٹانے، انہیں حل کرنے اور اپنے مسائل سے عہد براء ہونے کے لئے بہت زیادہ معاون ثابت ہوگا۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ بظاہر آپ کو مشکل پیش آئے اور منفی اثرات حاوی ہوجائیں لیکن بہت ہی جلد آپ کو اس دن کی افادیت کا اندازہ ہوجائے گا۔
ثور (April20-May20)
آج اپنے معاملات کو مکمل کرنے کے علاوہ اپنے فرائض کی ادائیگی احسن طریقے سے کرنے میں بھی خاص کامیابی ملنے کے روشن امکانات سامنے آسکیں گے۔ آج معمولات سے ہٹ کر آپ کو کچھ ایسے امور کی انجام دہی بھی کرنی ہوگی جس کے بارے میں آپ نے کوئی منصوبہ بندی تک نہ کی ہوگی۔
(May21-June21) جوزا
آج آپ کسی ایسے کاروبار کو شروع کرنے کا خطرہ مول لینے کی کوشش کررہے ہیں جو مستقبل میں آپ کے لئے ایک مضبوط سہارا ثابت ہوسکے گا اور اس کی وجہ سے آپ کو بہت سے مالی فوائد بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔ آج آپ کو کسی بھی فیصلے سے قبل اس کے بنیادی حقائق پر مدنظر رکھنا ضروری ہوگا۔
(June22-July22) سرطان
آج اپنے اندر موجود نیکی اور دوسروں کی بہتری کے جذبات کو عملی طور پر متحرک کرنے سے ہی آپ کی سماجی حیثیت اور عزت و وقار میں اضافہ ہوسکے گا جس کے بعد آپ کے قریبی افراد آپ کی جانب متوجہ ہونے پر مجبور ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ آج تعلیمی میدان میں بھی کامیابی حاصل کرسکیں گے۔
(July23-Aug22) اسد
آج آپ اپنی توجہ کو مناسب انداز سے اپنے اہداف کے حصول میں مرتکز کر پائے تو سمجھ لیں کہ کامیابی آپ کی جیب میں ہوگی اور اس کی وجہ سے آپ کو بہت سے مالی مفادات کا حصول بھی ممکن ہوپائے گا جس کی وجہ سے اپنی بہت سی مالی مشکلات سے جان چھڑا سکیں گے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج دوسروں کے باہمی تعاون اور مبنی برخلوص رویے کی وجہ سے آپ کو اپنے معاملات طے کرنے، اپنے التواء کا شکار منصوبوں کو ملتوی کرنے اور اپنے مسائل سے جان چھڑانے کی کوششیں کامیاب بنانے میں مدد ملے گی جس سے آپ کے لئے عملی اقدامات سے فائدہ اٹھانا ممکن ہوپائے گا۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے کی وجہ سے ہی نہ صرف اپنے اہداف کا تعین کر پائیں گے بلکہ ان کے حصول میں بھی کامیاب و کامران رہیں گے۔ اپنی بہترین گفتگو سے کسی کا دل موہ سکیں گے جس سے کسی بھی نئے رشتے کا آغاز کرنے میں آپ کو کامیابی مل سکتی ہے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج ستاروں کی روشنی میں کسی ایسی پیچیدہ صورتحال سے پالا پڑ سکتا ہے جس کو حل کرنے کے لئے یا اس سے باہر نکلنے کے لئے آپ کو اپنے وجدان پر بھروسہ اور اعتماد کرنا ہوگا کیونکہ فوری طور پر ایسا کوئی فرد آپ کے رابطے میں نہ آسکے گا جو آپ کی عملی مدد کرنے کا اہل ہوگا۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج آپ کی تمام پر حسیات مکمل طور پر متحرک اور مستعد نہ ہونے کی بناء پر آپ اپنے دوستوں کو اپنے فن کا اظہار کرنے کے لئے بہترین طریقے بتاسکتے ہیں جنہیں اپنا کر وہ اپنا احساس کمتری ہمیشہ کے لئے کم کرسکیں گے اور اپنے فن کے اظہار میں نت نئے طریقے آزما کر اپنا لوہا منوا سکیں گے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کو اپنے کاروبار میں ملنے والی کامیابی آپ کو طویل المدتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری کرنے میں مضبوط بنیاد فراہم کرسکے گی۔ خاندان میں سے کوئی تجربہ کار اور سینیئر فرد آپ کی مدد کو تیار ہوگا اور اس میں آپ کو اپنے پیاروں کی مدد بھی حاصل رہے گی۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج آپ کو اپنی قدرتی صلاحیتوں سے بھرپور طریقے سے کام لے کر اپنے گھریلو معاملات کو نمٹانے اور کسی حاسد کی جانب سے پیدا کئے جانے والے بے بنیاد ابہام دور کرنے کا موقع بھی مل سکے گا۔ اپنے پرانے معاملات میں پیدا ہونے والی الجھنوں کو سلجھانے کے لئے بھی مناسب اقدامات کرسکیں گے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج آپ کو صبح سے ہی اپنے ایسے مالی معاملات کو نمٹانے کا موقع ملے گا جو عرصے سے آپ نے ملتوی کررکھے ہیں مگر اب ان سے بچاؤ یا مفکر ممکن نہیں رہے گا۔ اپنے ناراض دوستوں سے میل ملاقات کرنے کے مواقع میسر آنے کی وجہ سے آپ کو ان سے فائدہ اٹھا کر اپنے جذبوں کی تسکین کا سامان کرلینا چاہیئے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔