عید قرباں پر پاکستانی سینما گھروں پر سجے گا تین فلموں کا میلہ

شائع 22 اگست 2018 05:47am

Untitled-1-Recovered

عیدالاضحیٰ پر پاکستانی سینما گھروں پر سجے گا تین فلموں کا میلہ۔ پرواز ہے جنون، جنوانی پھر نہیں آنی ٹو اور لوڈ ویڈنگ مداحوں کے دل جیتنے کو تیار ہیں۔

 فلم "پرواز ہے جنون " میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور کبریٰ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

عید پر چار دوستوں کی شرارتوں سے بھرپور فلم" جوانی پھر نہیں آنی ٹو"ریلیز ہو گی۔

فہد مصطفی، ہمایوں سعید ، احمد  بٹ اور واسع چوہدری کی اداکاری پر شائقین قہقہے لگائے بنا نہ رہ سکیں گے۔

رومانس اور کامیڈی کا تڑکہ لئے فلم" لوڈ ویڈنگ" بھی عید پر ریلیز ہوگی۔ فلم میں مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کی جوڑی ایک بار پھر تہکہ مچائے گی۔