آج کا دن کیسا رہے گا؟ 1 ستمبر 2018

اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2018 06:45am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کو اپنے کاروبار کے نتائج حسب منشاء حاصل نہ ہونے کی وجہ سے دلی طور پر تکلیف ہوسکتی ہے جس کے نمایاں اثرات آپ کے دوسروں کے ساتھ رویے اور لہجے سے بھی آشکار ہوسکیں گے۔ اصل میں آج کا دن کسی طور بھی کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے مناسب یا فائدہ مند نہیں ہے۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو کسی اہم فرد کی جانب سے کوئی اہم کاروباری شراکت داری یا معمول سے بڑھ کر کسی ملازمت کی پیشکش بھی کی جاسکتی ہے جس کے بارے میں جلد بازی پر مبنی کوئی بھی جوشیلا فیصلہ کرنے کی بجائے وقتی طور پر صبر کریں۔

(May21-June21) جوزا

آج دوسروں سے باہمی گفتگو کے دوران اپنے الفاظ کا چناؤ اور خاص کر اپنا رویہ بہترین بنانے کی کوشش کریں ورنہ کسی اہم بزرگ کی دل شکنیکا باعث بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے مضبوط دلائل اور عملی نظریات کو دوسروں پر بلاوجہ تھوپنے کی کوشش نہ کریں۔

(June22-July22) سرطان

آج صبح سے ہی آپ فضول خرچی کی جانب زیادہ راغب ہوسکتے ہیں جبکہ بظاہر ایسا کرنے کی نہ تو کوئی معقول وجہ آپ کے سامنے ہوگی اور نہ ہی اس کے لئے انتہائی اشد ضرورت پیش آسکے گی۔ آج کسی ایسے شخص سے ملاقات ہوگی جس کا کردار مستقبل میں آپ کی محبت بھری زندگی میں اہمیت کا حامل ہوگا۔

(July23-Aug22) اسد

آج آپ کے ذہنی الجھاؤ اور منفی سوچوں کی وجہ سے مرتب ہونے والے اثرات کی وجہ سے آپ اپنے کئی اہم امور کی انجام دہی سے قاصر رہیں گے حالانکہ آپ کو ایسے خطرات مول لینے کی قطعاً ضرورت نہیں ہوگی۔ خود کو موجودہ حالات سے ہم آہنگ کرنے اور اپنے امور کو ترجیحاً نمٹانے کی کوشش کریں۔

(Aug23-Sep22) سنبلہ

آج بہت سے لوگ آپ کے خیالات سے اتفاق نہیں کریں گے اور نہ ہی آپ کے آئیڈیاز کی پذیرائی ہوسکے گی لیکن آپ کو کسی بھی حالت میں پریشان نہیں ہونا چاہیئے۔ آپ کو ایسے ناموافق حالات میں کسی قسم کا نہ تو کوئی اہم فیصلہ کرنا چاہیئے اور نہ ہی کسی معاہدے پر دستخط کرنے چاہئیں۔

(Sep23-Oct22) میزان

آج صبح سے ہی آپ میں توانائی یا قابل عمل قوت کی کمی ہونے کی وجہ سے ایسا لگے گا جیسے آپ خواہ مخواہ ہی اپنا وقت ضائع کررہے ہیں جبکہ آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد آپ کی کیفیات کو سمجھتے ہوئے آپ کی مدد کرنے کو بھی تیار ہوسکتے ہیں۔

(Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کا طے کردہ شیڈول غیر متوقع طور پر تبدیل ہوسکتا ہے لیکن یاد رکھیں کہ یہ تبدیلیاں آپ کے فائدے میں ہی جائیں گی۔ ان حالات سے فائدہ اٹھانے کے لئے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔ آج آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے ہوسکتی ہے جو مستقبل میں آپ کی کاروباری کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکے گا۔

(Nov22-Dec22) قوس

آج صبح سے ہی آپ کے سامنے کچھ ایسے حالات و واقعات آسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے طے شدہ شیڈول پر عمل کرنا ناممکن نہ ہوگا۔ آپ کو اپنی مشکلات سے نمٹنے کے لئے اپنی توجہ کو خاص طور پر اپنے مقاصد پر مرکرز رکھنا ہوگا ورنہ حسب منشاء نتائج کا حصول ممکن نہ ہوگا۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج صبح سے ہی آپ بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے بلاوجہ کی پریشانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ایسے حالات میں کسی قسم کا کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنے سے اجتناب کریں، خود کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دیں کیونکہ دوسروں سے دور ہوکر ان کے حالات کے بارے میں تازہ ترین خبر موصول ناممکن نہ ہوگا اور یہ چیز آپ میں انجانی کشیدگی پیدا کردے گی۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کے لئے اپنے مالی حالات کو بہتر بنانے کے لئے محنت کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت نہ ہوسکے گا۔ لیکن خود کو مثبت سوچوں کا مظہر بنا کر دوسروں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنی ضرورت کے مطابق رقم کا حصول یقینی بناسکیں گے۔

حوت )Feb19-Mar20(

آج حالات کی وجہ سے آپ کی عملی صلاحیتیں مؤثر ثابت نہ ہوسکیں گی۔ ساتھ ہی ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے بھی آپ کو متحرک ہونے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔  ایسے حالات میں آپ کے لئے کسی قسم کا اہم فیصلہ کرنا کسی طور بھی آپ کے لئے فائدے کا باعث نہ بن سکے گا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔