کراچی :586پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

کراچی میں سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ، پانچ سو چھیاسی اہلکاروں نے کورس کی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریننگ اقبال دارا تھے،پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی ، کورس میں پاس آؤٹ ہونے والے پانچ سو چھیاسی اہلکاروں کا تعلق پولیس اور ایف آئی اے کے مختلف یونٹس سے ہے ، تربیت مکمل کرنے والوں میں سب انسپکٹرز ، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔
تقریب میں پرنسپل سعید آباد ٹریننگ سینٹر فاروق جمالی سمیت سینئر پولیس افسران نے شرکت کی ، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ غلام قادر تھیبو تقریب میں شریک نا ہو سکے ۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔