محکمہ موسمیات نے پیر سے جمعرات تک بارشوں کی نوید سنا دی
فائل فوٹواسلام آباد:شمال مشرق سے آنے والی ہواؤں کے اثرات پڑنے لگے ،محکمہ موسمیات نے پیر سے جمعرات تک بارشوں کی نوید سنا دی ۔
باران رحمت برس پڑی ، ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ۔
فیصل آباد41، جھنگ31،بھکر24 ، پشاور چھ اور چراٹ 15ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، طویل انتظارکے بعد برسات پر شہروں بھی خوش ہیں ۔
سندھ اور بلوچستان کے علاقے اب بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور دادومیں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چندروز کے دوران ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے ۔
شمال مشرقی علاقوں میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،جس سے پیر سے جمعرات کے دوران بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔