Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ثناء میر کےلئے ایک اور اعزاز

شائع 12 ستمبر 2019 09:25am

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میرکو ایشیا گیم چینجرزایوارڈ کےلئےمنتخب کرلیا گیا۔ ایوارڈ کیلئے ثناء میرکی نامزدگی ایشیا سوسائٹی نےکی۔ایوارڈ کی تقریب24اکتوبرکونیویارک میں ہوگی۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میرسمیت اپنے شعبوں میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالی چھ خواتین کوایوارڈ سےنوازجائےگا۔

ایوارڈ کی تقریب 24اکتوبرکونیویارک میں ہوگی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ تمام ایوارڈزخواتین کودیےجارہےہیں۔

ایشیا سوسائٹی کےمطابق ثناء میردنیائےکرکٹ کی بہترین پلیئرہیں اورانہوں نےاپنےکھیل کےذریعےآن اورآف دی فیلڈ لاکھوں لڑکیوں کومتاثرکیا۔

تینتیس سالہ ثناء میر118 ون ڈےاور105پانچ ٹی ٹوئنٹی میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔