چینی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،امریکی حملے کی مذمت
فائل فوٹوبیجنگ:چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،جس میں امریکی حملے کی شدید مذمت کی گئی۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکاکا بے دریغ طاقت کااستعمال عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، خطے میں کشیدگی اور جنگ میں دھکیلے جانے کے خدشات پیدا ہوگئے،امریکا کا یہ اقدام اسے تنہا کردے گا ،امریکا کوطاقت کے استعمال کے بجائے ایران کے ساتھ افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل حل کرنا چاہیئے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے تعاون پر چینی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔