ننکانہ صاحب جیسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے،وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب جیسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، ایسے واقعے پر حکومتی عدم برداشت واضح طور پر نظر آئے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں سانحہ ننکانہ صاحب اوربھارت میں مسلمانوں پرمظالم میں فرق واضع کرتےہوئے کہا کہ ننکانہ صاحب واقعہ میرے نظریے کے خلاف ہے، ایسےواقعات کسی صورت برداشت نہیں کیےجائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ننکانہ صاحب جیسےواقعےپرحکومتی عدم برداشت واضح طور پرنظر آئے گی،حکومت سمیت پولیس اورعدلیہ کی جانب سےتحفظ فراہم کیاجائےگا۔
The major difference between the condemnable Nankana incident & the ongoing attacks across India on Muslims & other minorities is this: the former is against my vision & will find zero tolerance & protection from the govt incl police & judiciary;
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2020
عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کاآر ایس ایس نظریہ اقلیتوں پر ظلم و ستم کی حمایت کرتا ہے ،مودی حکومت آر ایس ایس نظریے کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کو سرعام قتل کررہے ہیں،آرایس ایس کے گروہ مسلمانوں پرحملہ آورہورہے ہیں، حملہ آوروں کو مودی حکومت اوربھارتی پولیس کی حمایت اورسرپرستی حاصل ہے۔
In contrast, Modi's RSS vision supports minorities oppression & the targeted attacks against Muslims are part of this agenda. RSS goons conducting public lynchings, Muslims being violated by mobs are all not only supported by Modi Govt but Indian police leads anti-Muslim attacks
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2020















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔