'امریکی جہاں بھی ایران کی پہنچ میں ہوں گے انہیں نشانہ بنایا جائے گا'

شائع 05 جنوری 2020 05:32pm

ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل غلام علی ابو حمزہ نےامریکیوں پر حملے کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے یہ واضح کردیا کہ امریکی جہاں بھی ایران کی پہنچ میں ہوں گے انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا کے35 اہداف اور اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب ایران کے نشانے پر ہے۔ 'آبنائے ہرمز اہم مقام ہے۔جہاں سے بڑی تعداد میں مغربی اور امریکی بحری جنگی جہاز گزرتے ہیں۔اس علاقے میں ایران اہم امریکی اہداف کافی پہلےہی طےکرچکاہے۔

انہوں نےیہ بھی کہاکہ امریکاکی اس وقتی خوشی کوبہت جلدسوگ میں بدل دیں گے۔