ایرانی ہیکرز نے امریکی سرکاری ویب سائٹ ہیک کرلی

شائع 05 جنوری 2020 05:52pm

امریکی ڈرون حملے کے بعد ایرانی ہیکرز نے امریکا پر سائبر حملے شروع کردیے۔

ایرانی ہیکرز نے ایک امریکی سرکاری ایجنسی کی ویب سائٹ کوہیک کرکےاس پرڈونلڈٹرمپ کی تصویر لگا دی جس پر ان کےمنہ پرمکا ماراگیاہے۔

ویب سائٹ پر امریکا سے جلد بدلہ لینے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔

فیڈرل ڈیپازٹری لائبریری پروگرام کی ویب سائٹ پر امریکا کو دھمکی دے گئی ہے کہ جلد ہی اس سے جنرل قاسم کی موت کا بدلہ لیا جائے گا۔