امریکی صدر کے مواخذے کے لیے مقدمے کا آغاز 31جنوری سے ہوگا

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2020 09:47am
فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے مقدمے کا آغاز 31جنوری سے ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کے حوالے سے ٹرمپ پر لگائےگئے الزامات امریکی عوام کے خلاف ایک خطرناک حملہ  قرار دے دیا گیا۔

مواخذے کے مقدمے میں ان کا دفاع کرنے والی وکلا ٹیم کا پہلا ردعمل سامنے آگیا۔

چھ صفحات پر مشتمل خط میں لکھا کہ گیا کہ مواخذے کے آرٹیکلز کوئی بھی جرم عائد کرنے میں ناکام رہے ،مواخذہ امریکی صدارتی انتخابات میں دخل انداز ہونے کی شرمناک کوشش ہے۔

مواخذےکے مقدمےکاباضابطہ آغاز31جنوری سے ہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اورایوان نمائندگان کے کام میں مداخلت کے الزامات ہیں۔