بجلی کے صارفین کےلئے ریلیف پیکج معاملہ،وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کل ہوگا
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹووزیراعظم کی زیرصدارت کل اجلاس ہوگاجس میں گھریلو اور کمرشل بجلی کے صارفین کےلئے ریلیف پیکج پر فیصلے ہوں گے۔
کورونا سے پیدا ہونے والی صوتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت پورے ملک کےلئے پاور سیکٹر کی طرف سے ریلیف پیکج پر کام کررہی ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اس حوالے سے اعلی سطح اجلاس کل ہوگا۔
اجلاس میں گھریلو اور کمرشل بجلی کے صارفین کےلئے ریلف پیکج پر فیصلے ہوں گے۔پاورڈویژن ریلیف پیکج پر کافی زیادہ کام کر رہا ہے اس لئے کسی بھی صوبے کو فی الحال یک طرفہ طور پر پاور سیکٹر سے متعلقہ کسی بھی پیکج کا اعلان نہیں کرنا چاہیئے۔تمام پاکستانیوں کو یکساں طور پر کوئی بھی پاور سیکٹر کی طرف سے ریلیف پیکج دیا جائے گا کیونکہ ہم سب اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔