کوروناوائرس سے اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 5467تک پہنچ گئی
Reutersاٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی 5467 ہوگئی، اتوار کو651افراد کی موت کا اعلان کیا گیا۔جبکہ 59ہزار سے زائد متاثر ہیں۔اٹلی کے علاقے لمبارڈے میں 546اموات کے بعد لاک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے کےلئے فوج تعینات کردی گئی ہے۔
کورونا وائرس نے اٹلی میں پنجے گاڑھ لیے۔اطالوی حکام کے مطابق ہفتے کے روز793اور اتوار کو 651افراد جان سے گئے جس کے بعدہلاکتوں کی مجموعی تعدا5467 ہوگئی۔
تیزی سے بڑھتے کیسز کے بعد اٹلی کے شمالی علاقے لمبارڈے میں فوج تعینات کردی گئی ہے جو عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کےلئے سخت اقدامات کررہی ہے اٹلی کے تمام کارخانے بند کردیے گئے ہیں۔
اٹلی کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اٹلی کو جنگ عظیم دوئم کے بعد ایسی صورتحال کا سامنا ہے اس وقت ہر شخص کو چاہیئے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔
دوسری جانب روس کے صدر ولاد میر پیوٹن نے اٹلی کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔