'اٹلی والی غلطیاں دہرانا نہیں چاہتے، وفاق اپنی حکمت پر نظر ثانی کرے'

شائع 22 مارچ 2020 07:16pm
چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری- فائل فوٹو

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردراری کہتے ہیں اٹلی والی غلطیاں پاکستان میں دہرانا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا وفاق اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرے ۔ہمیں لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہی پڑے گا۔انتظار کریں گے تو سب سے زیادہ نقصان غریب کا ہی ہوگا۔ہمارا صحت کا نظام صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔