پاکستانی مشکل کی ہرگھڑی میں اپنےاہلیان وطن کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں،وزیراعظم
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی خواہ دنیا کے کسی بھی کونے میں مقیم ہو ںمشکل کی ہر گھڑی میں وہ اپنے اہلیان وطن کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں، انسانیت کی خدمت کا یہی جذبہ ہماری معاشرے کی اصل طاقت اور خوبی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی،جس میں مسلم ممالک کے مابین تہذیب و ثقافت،فنونِ لطیفہ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اورخصوصاً کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کے مثبت ردعمل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات ،تاریخ و تمدن اوراسلامی معاشروں کے خصائل کو اجاگر کرنے میں ہمارے ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہے، موجود دورمیں انسانیت کے احترام اور احساس پر مبنی اقدار کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارا مذہب ہمیں دکھی اور مشکل میں گھری ہوئی انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے، پاکستانی خواہ دنیا کے کسی بھی کونے میں مقیم ہو مشکل کی ہر گھڑی میں وہ اپنے اہلیان وطن کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں، انسانیت کی خدمت کا یہی جذبہ ہماری معاشرے کی اصل طاقت اور خوبی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کے جذبہ کو قابل تحسین بھی قرار دیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔