چینی اسیکنڈل کی تحقیقاتی رپورٹ آج وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی

اپ ڈیٹ 21 مئ 2020 09:30am
فائل فوٹو

اسلام آباد:چینی ایکسپورٹ کیسے ہوئی ، کسے فروخت ہوئی ، بے نامی کون ، سبسڈی کا حکم کس نے دیا ، وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں چینی اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

وزیرعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہونے جارہا ہے، بڑے اجلاس میں بڑی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائےگی۔

 ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا 200 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم آفس کو دے چکے ہیں ،رپورٹ میں فرانزک آڈٹ ، چینی پیداوار، فروخت اورخریداری سے معلومات کو شامل کیا گیا ہے ۔

 رپورٹ میں چینی کے بے نامی خریدواروں کا ذکربھی شامل ہے ،ایکسپورٹ کی اجازت کس نے دی ، ریکارڈ بھی رپورٹ میں لف کیا گیا ، ای سی سی کے فیصلوں ،سبسڈی کا حکم اوروجوہات کو بھی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے ۔

 اجلاس میں شوگرسکینڈل کی فرانزک رپورٹ پیش کی جائے گی رپورٹ عام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا ۔