لاہورہائیکورٹ :عید پر تفریح گاہیں کھولنے کیلئے دائر درخواست مسترد
فائل فوٹولاہورہائیکورٹ نے عید پر پارکوں اور تفریح گاہوں کو کھولنے کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے عیدپرتفریح گاہوں کوکھولنےکی دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے قرار دیا کہ کورونا کا معاملہ پہلے ہی سنگین صورت حال اختیار کر چکا ہے،اب عدالت سے بچوں کے مارنے کا لائسنس لینا چاہتے ہیں،کورونا کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،فیصلہ بھی وہیں سے ہوگا۔
عدالت نے عید پر پارکوں اور تفریح گاہوں کو کھولنے کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔