ملک بھر میں آج سے منگل تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 28 مئ 2020 10:17am
فائل فوٹو

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے منگل تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی، این ڈی ایم اے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہیں گےجبکہ تاہم کشمیر ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اورشمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں کا امکان ہے ، کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روزکشمیر،اسلام آباد، پنجاب ،خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اورسندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینطیرآباد 51 جبکہ جیکب آباد،موہنجوداڑو،دادو،لاڑکانہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔