'کبھی سوچا ہے نوٹ پر قائدِ اعظم کی تصویر کیوں ہے؟'

شائع 07 جون 2020 05:24pm

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر سوال پوچھا ہے کہ کبھی سوچا ہے نوٹ پر قائدِ اعظم کی تصویر کیوں ہے؟

اداکارہ نے ٹوئٹر پر فلم قائدِ اعظم زندہ باد کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے یہ سوال لکھا۔

پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تصویر کا ایک فریم ہے جس میں بہت سارے نوٹ رول کیے ہوئے ہیں اور ان پر ربربینڈ چڑھا ہوا ہے۔

یہی پوسٹر اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیا اور یہی سوال پوچھا۔تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔