Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کورونا کی تشخیص کیلئے مارکیٹ میں اس وقت کون کون سے ٹیسٹ موجود ہیں؟

اس وقت پاکستان میں کورونا یا کووڈ -19 کے مندرجہ ذیل دو ٹیسٹ کیے...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 04:40pm

اس وقت پاکستان میں کورونا یا کووڈ -19 کے مندرجہ ذیل دو ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

٭پی سی آر

(RT-PCR)

٭ کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹ

(Corona Antibody test)

٭ پی سی آر ٹیسٹ کس طرح کیا جاتا ہے؟

پی سی آر کرنے کیلئے سانس کی نالی میں موجود رطوبتوں کا سواب لیا جاتا ہے، یا تھوک کا سیمپل لیا جاتا ہے

٭ کن لوگوں کو یہ ٹیسٹ کروانا چاہیے ؟

اگر آپ کو کورونا وائرس کی علامتیں ہیں یا کورونا کی علامتیں نہیں ہیں اور آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں یا نہیں تو کورونا کی تشخیص کیلئے اس وقت یہ ہی واحد ٹیسٹ ہے جو آپ کو کروانا چاہے۔

٭ کورونا وائرس کی علامتیں موجود ہوں مگر پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہو تو کیا کورونا نہیں ہے ؟

ضروری نہیں ہے کہ آپ کو علامتیں ہوں اور آپ کا پی سی آر بھی پازیٹیو آئے ۔ کچھ کیسسز میں کورونا ہونے کے باوجود پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹیو آسکتا ہے ۔ لہٰذا کورونا کی علامتوں کی صورت میں زیادہ بہتر طریقے کار یہ ہی ہے کہ آپ خود کو مخصوص مدت کیلئے آئیسولیٹ کر لیں۔

٭ آئسولیشن کا عرصہ گزار لینے کے بعد دوبارہ کووڈ کا پی سی آر ٹیسٹ پوزیٹیو آنے کا کیا مطلب ہے؟

پی سی آر ٹیسٹ زندہ اور مردہ وائرس میں فرق نہیں کرپاتا۔ اس ضمن میں جو تھوڑی بہت ریسرچ ہوئی ہے اس سے یہ ہی پتہ چلتا ہے کہ آئسولیشن مکمل کرلینے کے بعد اگر پی سی آر مثبت آرہا ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وائرس آپ کو یا دیگر لوگوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔ نئی گائیڈ لائنز کے تحت تو زیادہ تر لوگوں کو آئسولیشن کا عرصہ گزارنے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروانے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

٭ اینٹی باڈی ٹیسٹ کیا ہے اور یہ کیسے کیا جاتا ہے؟

آپ کی باڈی کا دفاعی نظام از خود کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔لہذا جب کورونا وائرس آپ کے جسم میں داخل ہوتا ہے تو کچھ دنوں کے بعد آپ کا دفاعی نظام اس وائرس سے لڑنے کیلئے اینٹی باڈی بنانا شروع کردیتا ہے۔ کورونا کی اینٹی باڈی کو جانچنے کیلئے آپ کے خون کا نمونہ لیا جاتا ہے۔ کیونکہ کورونا کا یہ ٹیسٹ سستا ہے اور اسکا سیمپل دینا آسان ہے اس لیے لوگ دھڑا دھڑ کورونا کی تشخیص کیلئے یہ ٹیسٹ کروا رہے ہیں جو کہ غلط ہے۔

٭ اینٹی باڈی ٹیسٹ سے کیا پتہ چلتا ہے ؟

اگر آپ کا اینٹی باڈی ٹیسٹ مثبت آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کورونا کا شکار ہوکر ٹھیک ہو چکے ہیں ۔ جن لوگوں کو کورونا کی کبھی کوئی علامتیں ظاہر نہیں ہوئی ہوں اور ان کا اینٹی باڈی ٹیسٹ مثبت آئے تو اس کا یہ ہی مطلب ہے کہ انہیں کہیں نا کہیں سے کورونا لگا تھا مگر باڈی کے دفاعی نظام نے خود اس کا مقابلہ کرلیا اور انہیں اس بات کی خبر نہیں ہوئی۔

٭ اینٹی باڈی ٹیسٹ کن لوگوں کو کروانا چاہیے؟

پاکستان میں اینٹی باڈی ٹیسٹ صرف ان لوگوں کو کروانا چاہیے جو کورونا سے صحت یاب ہو گئے ہوں اور اب اپنا پلازمہ عطیہ کرنا چاہتے ہوں ۔ اس کے علاوہ کسی کو بھی یہ ٹیسٹ کروانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

٭ اینٹی باڈی ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہو تو کیا اب کورونا سے مکمل طور پر محفوظ ہوگئے ہیں؟

ابھی تک اس بات کا کوئی حتمی ثبوت نہیں ملا کہ اگر آپ کو ایک دفعہ کووڈ ہوگیا ہے تو کیا اب دوبارہ نہیں ہوگا، اس لیے بہتر یہ ہی ہے کہ آپ کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد بھی کورونا کی حفاظتی تدابیر پر من و عن عمل کرتے رہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div