لاہور واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

اپ ڈیٹ 28 مارچ 2016 07:24am

lahore5

لاہور میں سانحہ گلشن اقبال پارک کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کرلیا گیا، جبکہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا شناختی کارڈ خودکش حملہ آور کا ہوسکتا ہے۔

لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاو¿ن کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیاہے ۔ مقدمہ سب انسپکٹر عمران یوسف کی مدعیت میں نامعلوم دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف درج کیا گیا ہے،۔مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ جائے وقوع سے ملنے والا شناختی کارڈ خود کش حملہ آور کا ہوسکتا ہے، شناختی کارڈ کی مدد سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، شناختی کارڈ پر مبینہ خود کش حملہ آور کا نام محمد یوسف ولد غلام فرید درج ہے، محمد یوسف کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔

fir1 fir2