سانحہ لاہور: مختلف سیاسی جماعتوں کی مذمتیں جاری

شائع 28 مارچ 2016 08:02am

25364-coverphoto-1418987690-641-640x480

لاہور دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایک سو اٹھارہ افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،اسپتالوں کے باہر لواحقین اپنے پیاروں کے غم میں نڈھال ہیں، جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

سانحہ گلشن اقبال پارک نے جہاں کئی افراد کو اپنوں سے ہمیشہ کیلئے دور کردیا وہیں، کئی افراد کو زخموں سے چور کر دیا۔ گلشن اقبال پارک کے المناک سانحہ میں زخمی ہونیوالے ایک سو اٹھارہ افراد شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

جناح اسپتال میں چالیس، میواسپتال میں تیرہ،گنگارام میں تیرہ،شیخ زید اسپتال میں اٹھائیس،جنرل اسپتال میں گیارہ اور فاروق اسپتال میں تیرہ زخمی زیرعلاج ہیں،شہر کے پانچ اسپتالوں میں زیرعلاج ساٹھ افراد کا تعلق مسیحی برادری سے ہے، جبکہ اسپتال کے باہر زخمیوں اور جاں بحق افراد کے لواحقین شدت غم سے نڈھال ہیں ۔

اسپتال انتظامیہ کی طرف سے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ جاں بحق ہونیوالے افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کی جارہی ہیں،اس موقع پرہر طرف دردناک مناظر ہیں اور ہر کوئی غم سے نڈھال ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے اسپتالوں کا دورہ کرکے سانحہ پر دکھ اور غم کا اظہار کیا جا رہا ہے،محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دی جارہی ہے۔