لاہور سانحہ : وزیر اعظم کی زخمیوں سے اسپتال میں عیادت

شائع 28 مارچ 2016 08:07am

LAHORE, PAKISTAN, JAN 04: Muslim League-N President, Nawaz Sharif inquires about the health of Khawaja Sultan during his visits at a hospital in Lahore on Wednesday, January 04, 2012. (PPI Images).

وزیراعظم نوازشریف نے لاہور کے جناح اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی،اور انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ہمراہ لاہور کے جناح اسپتال پہنچے اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

وزیراعظم زخمیوں سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی،اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم کو مریضوں کے علاج معالجے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعظم زخمیوں کے لواحقین سے بھی ملے اور ان سے اظہار ہمدردی کیا۔