لاہور دھماکہ: مبینہ خودکش حملہ آور کے بھائی اور چچا گرفتار
لاہور: لاہور دھماکے کے مبینہ خودکش حملہ آور کے چار بھائی اور چچا کو مظفرگڑھ سے حراست میں لے لیا گیا،مبینہ دہشت گرد یوسف کا والد سبزی فروش ہے۔
سانحہ لاہور کے مبینہ دہشت گرد یوسف کا تعلق مظفر گڑھ سے نکلا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد مظفر گڑھ کے علاقے ٹھٹھہ قریشی میں وارڈ نمبر ایک یونین کونسل نمبر تینتالیس کا رہائشی تھا
وہ ایک مدرسے میں معلم اور گزشتہ آٹھ سال سے لاہور میں مقیم تھا،خاندانی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد کا گزشتہ دو ماہ سے گھر سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔مبینہ دہشت گرد کا باپ غلام فرید سبزی فروش ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کے چار بھائیوں اور چچا کو حراست میں لے کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔