پاکستانی ٹیم نے پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا
نئی دہلی:پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے بھارت میں پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، آج نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی سے ملاقات کی جبکہ کل پٹھان کوٹ ائیربیس کا دورہ کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پٹھان کوٹ واقع کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی ٹیم پنجاب کاونٹر ٹیرارزم فورس کے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل محمد طاہر راو کی سربراہی میں نئی دہلی میں موجود ہے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے بھارتی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے حکام سے ملاقات کی اور حملے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔
ٹیم کل پٹھان کوٹ ائیربیس کا دورہ کرے گی ،جہاں وہ عینی شاہدین اور جائے وقوعہ سے اکھٹے کئے گئے شواہد کی تحقیقات کرے گی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کوائیر بیس کے دورہ پرمحدود رسائی دی جائے گی تحقیقاتی ٹیم کی قیادت ایڈیشنل آئی جی رائے محمد طاہر کررہے ہیں،جبکہ ڈی آئی جی محمد اعظم ارشد،لیفٹیننٹ کرنل تنویرارشد،لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا اور انسپکٹرشاہد تنویر ٹیم کا حصہ ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔