کراچی:میٹرک کے امتحانات کا آغاز،بیشترمراکزبجلی کی سہولت سے محروم

شائع 28 مارچ 2016 10:05am

exames0000000000

کراچی :کراچی میں میٹرک کے امتحانات آغاز ہوگیا تاہم بیشتر امتحانی مراکز میں بجلی کی سہولت میسر نہیں، ملیر کا ایک اسکول انیس سوبیاسی سے بجلی کی سہولت سے محروم ہے جہاں طلبہ گرمی میں بنا پنکھے کے پرچہ دینے پرمجبورہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں تین لاکھ انتا لیس ہزار بچے شریک ہیں،امتحانات کے لئے تین سو بیاسی سرکاری اسکولوں میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے جبکہ ایک سوبارہ ویجی لینس ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔

بیشترامتحانی مراکزپانی اوربجلی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ملیر کا سرکاری اسکول گزشتہ چھتیس سال سے بجلی سے محروم ہے تاہم وہاں بھی سینٹر قائم کردیا گیا چیئرمین میٹرک بورڈ کاکہنا ہے کے الیکٹرک سے کہیں گے بجلی بحال کرے۔

امتحانی مراکز میں سیکیورٹی کے لئے رینجرز اور پولیس کی تعیناتی کا دعوی کیا گیا تھا تاہم بیشتر امتحانی مراکز پولیس یا رینجرز کی سیکیورٹی سے محروم ہی دکھائی دیئے۔