ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طور پرابرآلود اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔جبکہ گڑھی دوپٹہ پانچ ملی میٹر، گلگت بلتستان،استور، سکردو میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔