گوجرانوالہ میں حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری

شائع 29 مارچ 2016 04:57am

778505-policesearchoperationsohrabgoth-1413832361-797-640x480

گوجرانوالہ :شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران اٹھتر مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔

لاہور بم دھماکوں کے بعد پنجاب بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، ماڈل ٹاون ، کوتوالی ، نندی پور سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران اٹھتر افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے افراد سے جانچ پڑتال اور تصدیق کے گرفتار افراد کو رہا کیا جا رہا ہے جبکہ شناخت نہ پیش کرنے والے مشتبہ افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، دوسری طرف پنجاب حکومت کی ہدایت پر سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر نے شہر بھر میں پارکوں اور اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔