پشاور:بیس سالہ طالبعلم فائرنگ سے جاں بحق

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2016 06:21am

ambulence00000000

پشاور:پشاور میں ورسک روڈ چیک پوسٹ پر بیس سالہ طالب علم فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ عدنان سیکیورٹی اہلکا ر کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاورخوشحال باغ کا رہائشی تھرڈ ایئر کا طالب علم محمد عدنان گزشتہ روز والد کی دکان پر جارہاتھا کے اہلخانہ کے مطابق موٹرسائیکل جب ورسک روڈ چیک پوسٹ کے قریب پہنچی تو اسے گولی ماردی گئی۔ جس سے عدنان جاں بحق ہوگیا، مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عدنان کو سیکیورٹی اہلکار نے گولی ماری۔

عدنان کے چاچا کی مدعیت میں مچنی تھانے میں ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے پولیس نے ایف آئی آر سیل کردی ۔

عدنان کے اہلخانہ نے صدر،وزیر اعظم اور آرمی چیف سے انصاف کی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے،ان کا مطالبہ ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔