کراچی میں پولیس ٹارگٹ کلز کے نشانے پر

شائع 29 مارچ 2016 07:51am

HRCP-targetkilling-decrease-Pakistan-Karachi_10-20-2015_201376_l

کراچی میں اسٹیٹ گیسٹ ہاوس پر تعینات ایس ایس یو کا اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا،زاہد جعفری کو کریم آباد پل پر قتل کیا گیا۔

کراچی کے علاقے کریم آباد پل پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، مقتول کی شناخت زاہد حسین جعفری کے نام سے ہوئی ہے،مقتول زاہد حسین جعفری پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں تعینات تھا اور اسٹیٹ گیسٹ ہاوس پر ڈیوٹی کے بعد گھرجارہا تھا کہ کریم آباد پل پرٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا۔

مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔