رینجرزکی تعیناتی سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

شائع 29 مارچ 2016 09:39am

assembly00000000

لاہور:پنجاب میں دہشت گردی کی روک تھام اور شرپسند عناصر کے خلاف موثر کارروائی کے لئے رینجرز کی تعیناتی سے متعلق صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی خرم جہانگیر وٹو نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی،قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ گلشن اقبال کے بعد ضروری ہے کہ پنجاب میں بھی شرپسند عناصر کے خلاف موثر کارروائی کے لئے رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں۔

تمام اپوزیشن جماعتیں بھی پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی پر متفق ہیں اور اس سلسلے میں کئی بار وفاق اور صوبائی حکومت سے اپیل بھی کی جا چکی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کیا جائے۔