دھماکے کے بعد لاہورکاچڑیا گھرکھول دیا گیا
لاہور:گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعد لاہورکا چڑیا گھر شہریوں کیلئے کھول دیا گیا،چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھولنے کا فیصلہ سیکیورٹی کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ لاہور کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور کے چڑیا گھر کو بند کر دیا گیا تھا،لیکن آج صبح نو بجے چڑیا گھر کو شہریوں کیلئے ایک بار پھر سے کھول دیا گیا ہے ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کھولنے کا فیصلہ سیکیورٹی کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے،جبکہ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد عیاض خان نے چڑیا گھر کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے انتظامیہ کو مزید فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے اور چڑیا گھر کے داخلی راستوں پر مزید واک تھرو گیٹس لگانے کے احکامات دیئے تھے،جس پر انتظامیہ نے واک تھرو گیٹس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چڑیا گھر کو کھول دیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔