کلبھوشن کے معاملے پر عدالتی فیصلے پر عمل کرنیکا اعلان
وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عدالت جو فیصلہ کرے گی اسپر عمل کیا جائے گا۔ کس آپریشن کیلئے کتنی تعداد میں اور کونسی فورس استعمال کرنا ہے یہ فیصلہ صوبائی حکومت کا ہوتا ہے۔
پریس کانفرنس میں جب پرویز رشید سے سوال ہوا کہ کیا کلبھوشن کا معاملہ بھی ریونڈ ڈیوس کے معاملے کی طرح تو نہیں نپٹایا دیا جائے گا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ جو فیصلہ عدالت کرے گی اس پر ہی عملدرآمد ہوگا۔
صحافیوں نے بھی چبھتے سوال جاری رکھے،ان سے پوچھا گیا کہ کیا پنجاب میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت ہے،تو اس پر بھی وزیراطلاعات نے جواب بھی بڑا گول مول دیا۔بولے سول اور انٹیلیجنس ایجنسیز جو معلومات دیتی ہیں انکی بنیاد پر ہی ایکشن لیا جاتا ہے۔
پرویزرشید نے کہا کہ آپریشن کیلئے پولیس رینجرز یا فوج کو استعمال کرنا ہے یہ صوبائی حکومت کی صوابدید ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف قومی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھارہے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔