کراچی :سی ٹی ڈی کی کارروائی ،پانچ گرفتار
کراچی :کاونٹر ٹیریرزم ڈپارٹمنٹ سندھ کا دعوی ہے کہ را کے پانچ گرفتار دہشتگردوں نے کراچی میں دو سلیپر سیلز کا انکشاف کیا ہے جبکہ بدنام زمانہ چائنا کٹنگ کنگ رئیس عرف مما بھی چین پاکستان اقتصادی راہ داری کے خلاف بھارت کیلئے کام کررہا تھا۔
کراچی میں دوران پریس کانفرنس ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید نثار خواجہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار پانچ دہشتگردوں نے بھی را سے تعلق کا اعتراف کیا۔پولیس کے مطابق رئیس مما کے دست راست صفدر عرف ڈان کی نشاندہی پر اسکے چار مزید ساتھیوں کو گرفتار کرلیاگیا، جن نشاہدہی پر دہشتگردی کیلئے چھپائے گئے جدید ہتھیار بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔