لاہور کے مزید7علاقوں میں آج رات 12بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز

لاہور کے مزید 7علاقوں میں آج رات 12بجے اسمارٹ لاک ڈاون کا آغاز...
شائع 09 جولائ 2020 10:20am

لاہور کے مزید 7علاقوں میں آج رات 12بجے اسمارٹ لاک ڈاون کا آغاز ہونے جارہا ہے،متعلقہ علاقوں کی بندش شہریوں کیلئےوبال جان بنی ہے۔

زیادہ کورونا کیسز علاقوں پر بھاری پڑ رہے ہیں،لاہور کے 7علاقوں میں آج رات 12بجے سے اسمارٹ لاک ڈاون کا آغاز ہورہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سےاحکامات تو9جولائی کےجاری ہوئے مگر شہریوں کی سہولت کیلئے 10جولائی سے علاقے سیل ہوں گے۔

شہری کہتے ہیں عوام کی حفاظت کیلئے ہے تو حکومت کا ساتھ دیں گے مگر پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

علاقوں کی بندش شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کررہی ے، شہری کہتے ہیں ایک بار حکومت فیصلہ کرے باربار کھیل نہ کھیلے۔

چونگی امر سدھو مین بازار ، پنجاب گورنمنٹ اسکیم ،گرین سٹی،واپڈا ٹاون، ای ایم ای سوسائٹی ،ڈی ایچ اے اور ٹاون شپ اے ٹو بلاک آج رات سے بند ہوں گے جبکہ لاک ڈاؤن 14 دن تک رہے گا۔