فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور وفاقی وزیرفیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزارنے عدالت کوبتایا کہ عدالت نے ایک آرڈردیا تھا کہ وفاقی وزیر جواب جمع کرائیں ، جسے 5ماہ گزرگےت لیکن تاحال جواب جمع نہیں کرایا جا سکا ۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ابھی مرکزی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوئی، توہین عدالت کے کیس پرتفصیلی فیصلہ دوں گا۔
درخواست گزار نے بتایا کہ 29 جنوری کو فیصل واوڈا کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا، فیصل واوڈا نے تاحال جواب داخل نہ کرا کے عدالتی حکم عدولی کی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کہ عدالتی حکم عدولی پر فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، فیصل واوڈا کیخلاف حقائق چھپانے پر نااہلی کی درخواست زیر سماعت ہے ۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔