جسٹس فائزعیسیٰ کی اہلیہ نے بیرون ملک جائیداد سے متعلق تفصیلات پیش کردیں

اسلام آباد:جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آر میں پیش...
شائع 09 جولائ 2020 02:30pm

اسلام آباد:جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آر میں پیش ہوکربیرون ملک جائیداد سے متعلق تفصیلات پیش کردیں ۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ ایف بی آر میں پیش ہوئیں اور بیرون ملک جائداد اور کراچی میں فروخت کردہ املاک کی تفصیلات جمع کروئیں ، جس میں جائیداد ٹیکس ریکارڈ اور زرعی زمین کی تفصیلات جمع کرائیں ۔

اہلیہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے مؤقف اختیارکیا کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کاؤنٹ سے تقریبا 7 لاکھ پاؤنڈ بھجوائے ، بیرون ملک رقم قانونی طریقے سے بھیجی ، برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد سے ان شوہرکا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے لندن کی جائیدادوں سے ملنے والے کرائے کی تفصیلات بھی جمع کرادیں اوربتایاکہ مرکزی بنک کے پاس ان کی تمام بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات موجود ہیں ۔