کراچی: لوڈشیڈنگ ، کے الیکٹرک کیخلاف نیپرا کا نوٹس

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر نیپرا کو ہوش آگیا، کے...
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2020 07:53pm

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر نیپرا کو ہوش آگیا، کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور شکایات پر نیپرا نے نوٹس لے لیا۔

کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے اصل حقائق جاننے کے لئے نیپرا حکام کل بروز جمعہ کو عوامی سماعت کریں گے۔

گزشتہ چند روز سے شدید گرمی کے دوران کے الیکڑک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری تھا اور کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک پہنچ گیا تھا ۔

تاہم اب اس حوالے سے نیپرا نے نوٹس لے لیا ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی کے الیکٹرک کیخلاف میدان میں آنے کا اعلان کیا ہے اور شہر میں کے الیکڑک کیخلاف مختلف مقامات پر احتجاج کی کال دی ہے۔