لاہور:وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکا مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ...
شائع 09 جولائ 2020 11:47pm

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ لکشمی چوک اور دیگر نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نیلا گنبد، جی پی او چوک کا دورہ کیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ لاہور کی آٹھ مرکزی ڈرینز کی ہنگامی طور پر صفائی کی گئی ہے تاہم لکشمی چوک میں نکاسی آب کے لئے تین جنریٹر اور پاور کنکشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

لاہور میں پاکستان کا پہلا سب سے بڑا انڈر گراؤنڈ گیارہ لاکھ گیلن واٹر اسٹوریج بنایا گیا ہے۔ لاہور میں اکتیس مقامات پر امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ اب لاہور میں مون سون میں کہیں بارش کا پانی کھڑا نہیں ہوگا۔