Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا 28 سالہ ہمشکل اچانک انتقال کرگیا

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور کا 28 سالہ ہمشکل دل کا...
شائع 17 جولائ 2020 11:30pm

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور کا 28 سالہ ہمشکل دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کرگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید شاہ 2014 رنبیر کپور سے بے انتہا مشابہت رکھنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصے مقبول ہوئے تاہم وہ جمعرات کے روز دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کرگئے۔

جنید شاہ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے الہیٰ باغ کے رہائشی تھے، ان کی موت کی تصدیق مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی یوسف جمیل نے بھی کی ہے۔

Blockquote

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 'میرے پرانے پڑوسی نثار احمد شاہ کے بیٹے جنید شاہ گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ جنید نہ صرف اپنے ماں باپ بلکہ پورے کشمیر کیلئے بڑی اُمید اور طاقت تھے۔'

واضح رہے کہ حال ہی میں دنیا سے رخصت ہونے والے رنبیر کپور کے والد رشی کپور نے بھی جنید شاہ کی اپنے بیٹے سے بے انتہا مشابہت پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ کوئی بھی ان میں فرق واضح نہیں کرسکتا۔

Blockquote

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div