Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

کورونا کا شکار ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی اسپتال میں داخل

بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی ...
شائع 18 جولائ 2020 12:50am

بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کردیا گیا، دونوں میں چند روز قبل عالمی وباء کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد جب ان کی بہو ایشوریا اور پوتی ارادھیا کے ٹیسٹ کروائے گئے تو وہ بھی مثبت آئے تھے۔

امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن پہلے ہی ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں قرنطینہ کئے ہوئے ہیں جبکہ اب ایشوریا اور ان کی بیٹی ارادھیا کو بھی اسی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، دونوں اس سے قبل گھر میں ہی قرنطینہ تھے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن اس وائرس سے محفوظ ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div