Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر رے میسٹریو کی آنکھ ضائع ہوگئی

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رے میسٹریو کی مقابلے کے دوران...
شائع 22 جولائ 2020 12:04pm

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رے میسٹریو کی مقابلے کے دوران آنکھ ضائع ہوگئی۔ رے میسٹریو آنکھ پھوٹنے پر درد سے کراہ رہے تھے اور ریفری ان کے قریب آکر ان کی خیریت دریافت کررہے تھے۔

سابق ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز نے یہ مقابلہ جیت لیا تاہم رے میسٹریو اپنی آنکھ پکڑی اور ریفری کو ہار ماننے کا اشارہ کردیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیتھ رولنز نے میسٹریو کی آنکھ رنگ کے باہر رکھی گئی ڈیسک کی نوک پر رکھی ہوئی ہے اور وہ اس پر زور دے کر اس کو دبا رہے ہیں جس کےباعث ان کی آنکھ متاثر ہوئی۔

مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوٹیج اور تصویروں سے واضح ہے کہ میسٹریو جعلی آنکھ لگا کر رنگ میں اترے تھے، شائقین میچ میں میسٹریو کی آنکھ کو لے کر تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی میں ’منی ان دی بینک‘ مقابلے کے دوران حریف ریسلر نے رے میسٹریو کو اوپر سے نیچے کی جانب پھینک دیا تھا تو ان کی نقلی آنکھ باہر آگئی تھی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای ذرائع کے مطابق رے میسٹریو دوران میچ فیشن کے طور پر نقلی آنکھ کا استعمال کرتے ہیں اور یہ انہوں نے ایک کمپنی سے لاکھوں ڈالرز میں خریدی تھی۔ یہاں یہ بات قابطلِ ذکر کے ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے بارے میں پہلے بھی کہا جاتا ہے کہ یہ اصلی نہیں ہے بلکہ تمام لڑئیاں صرف دکھاوے کی ہوتی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div